Wednesday 26 March 2014

پروگرامز پر مکمل اختیار حاصل کریں

0







اگر آپ اپنے کمپیوٹرز کے پروگرامز پر مکمل اختیار حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ’’ایپ ایڈمن‘‘ اس کا بہترین طریقہ ہے۔ اس سافٹ ویئر کے ذریعے آپ تمام پروگرامز کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ اپنے دفتر کا یا کوئی کام کسی سافٹ ویئر میں سرانجام دیتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ کوئی اور اس پروگرام کو کھول سکے تو ایپ ایڈمن کی ذریعے اسے بلاک کر دیں۔ اب آپ کی اجازت کے بغیر کوئی اس پروگرام کو نہیں چلا سکتا۔
یعنی اس کی مدد سے کسی بھی پروگرام کو بلاک کیا جا سکتا ہے مثال کے طور براؤزر جیسے کہ فائر فوکس یا کروم وغیرہ، اسکائپ، سی ایم ڈی یا رجسٹری ایڈیٹر۔ آپ جسے چاہیں بلاک کر سکتے ہیں۔ اور یہ پروگرام اب تب ہی چلے گا جب آپ ایپ ایڈمن سے اسے اجازت دیں گے جو کہ ایک پاس ورڈ کی مدد سے مکمل آپ کے اختیار میں ہوتا ہے۔ پروگرام اس میں ایڈ کرنے کے لیے پلس کے بٹن پر کلک کریں۔
ایپ ایڈمن ایک بالکل چھوٹا سا پورٹ ایبل ٹول ہے، جسے انسٹال کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔
پہلی دفعہ جب آپ اس پروگرام کو رن کریں تو پاس ورڈ سیٹ کر لیں۔ اگلی بار ہر دفعہ رن کرنے پر یہ پروگرام صرف پاس ورڈ کی مدد سے ہی کھلے گا۔
  320 kb - فائل سائز
http://goo.gl/S182WE

 Don't walk as you are king, walk as you don't care who the king is....!!

0 comments:

Post a Comment